24newshd

امریکی صدرٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا

[ad_1]

(ویب ڈیسل)قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنیوالے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکس دستاویز حاصل کرنے کی سازش سے متعلق نیویارک ٹائمز کیخلاف سابق صدر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کردیا گیا، نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اخبار اور صحافیوں کو چار لاکھ ڈالر دینے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں  امریکی فوجی طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

سابق صدر ٹرمپ نے سن2021 میں نیویارک ٹائمز اور تین صحافیوں کے خلاف مقدمہ کیا تھا کہ سازش کے ذریعے ان کی ٹیکس دستاویز حاصل کی گئیں۔

نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ انہوں نے سارا کاروبار اپنی محنت سے بنایا۔

مزید پڑھیں  عالمی عدالت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف  جنوبی افریقہ  کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کر لیا 

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرمپ نے 413 ملین ڈالر کے مساوی رقم اپنے والد سے حاصل کی تھی اور اس کے لیے ایک شیل کمپنی کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ ٹیکس سے بچا جاسکے۔

یہ بھی  پڑھیں:امریکا نے روس پر بڑی پابندی عائد کردی

اخبار اور صحافیوں کی جانب سے 2018ء  میں شائع اس رپورٹ پر  پلیٹزر پرائز دیا گیا تھا۔ 

مزید پڑھیں  کبھی نہ ہارنے والا خاندان ۔۔۔!!!ضلع کونسل سے وزارت عظمیٰ تک کا سفر کیسے مکمل ہوا ؟ یوسف رضا گیلانی کے کیرئیر کی کہنانی انہیں کی زبانی

نیویارک کی سپریم کورٹ کے کمرشل ڈویژن کے جج نے ٹرمپ کو حکم دیا تھا کہ وہ اخبار کو قانونی چارہ جوئی کی فیس ادا کریں تاہم اب نیویارک ٹائمز کے اس دعوے کو بھی تسلیم کرلیا گیا ہے کہ اس مد میں تین لاکھ بانوے ہزار چھ سو اڑتیس ڈالر دیے جانے چاہیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply