پاکستان کا منکی پاکس کی ویکسین کیلیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

پاکستان کا منکی پاکس کی ویکسین کیلیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منکی پاکس کی ویکسین کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وباء کے تدارک کے لیے سیکریٹری ہیلتھ کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا اور منکی پاکس کے حوالے سے منصوبہ بندی اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں  شوگرکے مریض کورونا کا آسان شکار کیوں بنتے ہیں؟

اجلاس میں تمام صوبائی ہیلتھ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ صوبوں میں منکی پاکس کے سامنے آنے والے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں  زیتون کے تیل کے 8حیرت انگیز فوائد

منکی پاکس کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‏پاکستان میں اس وقت منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے کوئی ویکیسن موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں  کیا ویکسین لگوانے سے واقعی دوسال میں موت واقع ہوجائے گی؟

Similar Posts

Leave a Reply