لاہور(ویب ڈیسک)مال روڈ پر احتجاج کے دوران پولیس اور لاہور الیکڑک سپلائی کمنی (لیسکو) ملازمین میں تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد لیسکو کی جانب سے لاہور کے مختلف تھانوں اور پولیس لائن کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق لیسکو کی واپڈا ہائیڈرو یونین کا کہنا ہے کہ ایس پی سول لائنز نےدوران احتجاج نامناسب اپنایا تھا۔پولیس نے ہماری کرینیں،سرکاری گاڑیاں،ملازمین کےموبائل قبضے میں لیے جو واپس نہیں کیےجارہے۔مال روڈپرلیسکوملازمین کےآج احتجاج کےدوران پولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔