لاہور: طالبہ پر تشدد کا معاملہ، اسکول انتظامیہ کی سخت کارروائی کی یقین دہانی

لاہور میں 4 لڑکیوں کی جانب سے ساتھی طالبہ پر تشدد کی تحقیقات کے لیے اسکارسڈیل انٹرنیشنل اسکول نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں اسکول انتطامیہ نے ساتھی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث 4 لڑکیوں سمیت متاثرہ لڑکی کے علاوہ شکایت کنندہ کو بھی معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں  انٹر امتحان دینے والوں کو ECAT، انجینئرنگ امتحانات کی اجازت

گزشتہ ہفتے ساتھی طالبہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں 4 لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا بعدازاں عدالت نے مقدمے میں نامزد 3 لڑکیوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں گئی تھیں اور 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں  کیا ن لیگ کی حکومت میں پنجاب میں’پولیس مقابلے‘ بڑھ رہے ہیں؟

گزشتہ روز اسکول انتظامیہ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی اور میڈیا پر گردش ہونے والے رپورٹس میں ادارے پر لگے الزامات کو مسترد کردیا۔

پریس ریلیز کے مطابق 16 جنوری کو 5 طالبات کے درمیان جھگڑا ہوا ، اگرچہ ادارے کی انتظامیہ کے دو ارکان نے طالبات کو جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کی لیکن میڈیا نے اس پہلو کو نظر انداز کر دیا۔

مزید پڑھیں  اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، اس پر ترس آتا ہے، وزیراعظم

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکلٹی اور انتظامیہ کے 3 سینئر ارکان کو تعینات کیا ہے، کمیٹی نے اقدامات کرلیے ہیں اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد اسکول انتطامیہ کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply