|

پاکستان میں سیاحتی اور چارٹرڈ سمیت 18 مقامی ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت

پاکستان میں مستقبل قریب میں 18 کے قریب مقامی فضائی کمپنیوں کو آپریشنز کی اجازت دی گئی ہے جس میں سے کئی جلد اپنی پروازوں کا آغاز کریں گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ مقامی کاروباری گروپ لیکسن اور متحدہ عرب امارات کے ایئر عربیہ گروپ کی مشترکہ ایئر لائن فلائی جناح کو لائسنس کے اجرا کے بعد اس کمپنی نے اپنے فضائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور یہ جون کے آخر میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔
یہ ایئر لائن ابتدا میں کراچی سے پروازیں شروع کرے گی اور پاکستان میں مختلف روٹس پر اپنی سروس فراہم کرے گی۔ بعد میں یہ انٹرنیشنل پروازیں بھی شروع کرے گی۔ حکام کے مطابق فلائی جناح کے علاوہ کیو ایئر ویز کو بھی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ٹورازم کیٹیگری میں چارٹرڈ پروازوں کے لیے اب تک 13 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
اردو نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق ریگولر پیسنجر سروس کے لیے لائسنس حاصل کرنے والی کیو ائیرویز رمادا ہوٹلز گروپ کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ یہ ایئر لائن ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔
اس کے علاوہ ایک اور نجی کمپنی کی جانب سے جیٹ گرین ایئر لائنز کے لیے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کے لائسنس کی درخواست سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دی گئی ہے جس کی منظوری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ٹورازم ایئر لائنز
پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے چھوٹی فضائی کمپنیوں کو چار لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
سیاحتی پروازوں کے لیے اب تک لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں ملک کے مختلف حصوں میں پروازیں چلائیں گی۔
الویر ایئر ویز
الویر ایئر ویز کو گزشتہ سال سیاحت کے شعبے میں لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی ابتدائی طور پر اسلام آباد اور کراچی سے گوادر کے لیے پروازیں چلائے گی۔

مزید پڑھیں  میرپور خاص میں بھوک سے حاملہ خاتون کا انتقال، چندے سے تدفین

ائیر کرافٹ
ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز کمپنی نے سیاحتی پروازوں کی کیٹیگری کے لیے سب سے پہلا لائسنس حاصل کیا تھا۔ یہ کمپنی کراچی تا گوادر اور کراچی تا مونجو داڑو کے لیے فضائی سروس چلا چکی ہے اور اب کراچی سے گوادر کے لیے سیاحتی پروازیں چلاتی ہے۔
نارتھ ایئر
نارتھ ایئر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات بالخصوص شمالی علاقوں کے لیے پروازوں کے لیے لائسنس حاصل کیا ہے۔ تاہم اس کی پروازوں کے آغاز کے متعلق اب تک کوئی حتمی اطلاع نہیں ہوا۔
کشمیر ایئر اور ایئر پاکستان
کشمیر ایئر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پہلی ہیلی کاپٹر سروس ہے۔ اس کے ذریعے سیاحوں کو اسلام آباد سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات تک سروس فراہم کی جائے گی۔
چارٹرڈ فلائٹس آپریشنز
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 13 کمپنیوں کو چارٹرڈ پروازیں چلانے کے لیے بھی لائسنس جاری کیے ہیں۔
ان کمپنیوں میں ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز، ہائبرڈ ٹیکنیکس، پاکستان ایوی ایٹرز اینڈ ایوی ایشن، پرنسلی جیٹ، ویژن ایئر، ایئر فالکن، ایئر ایگل، کے ٹی ایئر ویز اور اے ایچ ایس ایئر انٹرنیشنل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسافر پروازیں چلانے والی بڑی ایئر لائنز پی آئی اے، ایئربلیو، سیرین ایئر اور ایئر سیال نے بھی چارٹرڈ پروازوں کے لائسنس لے رکھے ہیں۔
پاکستان میں ریگولر پبلک فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اس وقت چار ایئر لائنز کام کر رہی ہیں۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے علاوہ ایئر بلیو، سیرین ایئر اور ایئر سیال ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کے لائسنس کے تحت کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں  جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کس نے کروائی؟ ن لیگ کے دو وزیروں کا نام سامنے آگیا، یہ وزیر کون ہیں ؟ عدلیہ کے خلاف ایسا قدم کیوں اٹھایا؟ایسا انکشاف کہ سب حیران رہ گئے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز
پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن چلا رہی ہے۔ پی آئی اے سعودی عرب، متحدہ عرب، امارات، چین، قطر، اومان سمیت 19 ممالک کے لیے فضائی آپریشن چلانے کے حقوق رکھتا ہے جبکہ اندرون ملک 20 سے زائد شہروں میں مقامی فضائی آپریشن کی سروسز مہیا کر رہا ہے۔
ایئر بلیو
پاکستان کی نجی ایئر لائن ایئر بلیو مقامی طور پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کے لیے پروازوں کی سہلوت فراہم کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے بین الاقوامی آپریشن کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، جس میں شارجہ، دبئی، ابوظہبی، جدہ اور ریاض شامل ہیں۔
سیرین ایئر
سیرین ایئر نے حال ہی میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر سیرین ایئر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سے پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب بین الاقوامی فضائی آپریشن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب بھی شامل ہے۔
ایئر سیال
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے ممبران کی جانب سے شروع کی گئی فضائی کمپنی ایئر سیال پاکستان میں ڈومیسٹک فضائی آپریشن آپریٹ کر رہی ہے۔ نجی کمپنی اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں  جناح ایونیو فائرنگ کیس ، مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا

Similar Posts

Leave a Reply