پاکستان کی مقبول ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ماہرہ خان پر ان کے بیٹے نے چند ‘سخت پابندیاں’ عائد کردی ہیں۔
اس بات کا ‘انکشاف’ ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔
اپنے بیٹے اذلان کی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس میں یہ بات بتائی۔
انہوں نے لکھا ‘ اذلان کی جانب سے مجھے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ اب اسے جان، بے بی یا اذو نہیںپکارنا، آج وہ آٹھ سال کا ہوا اور اپنی ماما کے لیے بہت زیادہ کول ہوگیا’۔آسان الفا ظ میں اذلان نے ماںپر واضح کیا ہے کہ اب اس کے ساتھ چھوٹے بچوں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔
اسی طرح انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی ایک اور تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ان کی کمر پر لیٹا سو رہا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا ‘ ہر روز اس بات پر شکرگزار ہوتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اذلان کی ماں کے طور پر منتخب کیا’۔https://www.instagram.com/p/BZEb98pleAN/