24newshd

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 17مسلمان نوجوان 6 سال بعد رہا

[ad_1]

(24 نیوز )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے جرم میں گرفتار 17 مسلمان نوجوانوں بھارت  میں 6 سال بعد رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاوں برہان پور کے 17 مسلمان نوجوانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ سال 2017 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر اِن لوگوں نے جیت کر جشن منایا تھا،مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے ہندو شکایت کنندہ اور سرکاری گواہوں اور پولیس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کرنے کے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمے کو من گھڑت قرار دیا اور ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں  ’ہم فلسطین کے ساتھ ہیں‘مظلوموں کو بڑی حمایت مل گئی۔

2023 اکتوبر میں رہائی پانے والے ملزمان نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ زبانی طور پر بدسلوکی کی گئی، ملزمان میں دو بچوں کے باپ نے 2019 میں خودکشی کر لی تھی،واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :گڈ بائے انڈیا ، ویرات کوہلی  کے فیصلے   سے مداح پریشان

مزید پڑھیں  سعودی شہزادے بندر بن محمد بن سعود الکبیر انتقال کر گئے



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply