فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ہونے والے فیصلے کے تحت جائیداد کی ری ویلیویشن پر کام کررہے ہیں۔
ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایک ماہ کے دوران یہ عمل مکمل ہوجائے گا اور جائیداد کی نئی قیمتیں لاگو کردی جائیں گی ۔
ترجمان ایف بی آر کا کہناتھاکہ گز شتہ سال ہونے والے فیصلے کے تحت ہر سال پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور اس قیمت کے لحاظ سے ٹیکس بھی وصول کیے جائیں گے۔