|

انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے

انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے

میری ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی
میرے جرموں کو تماشا نہیں ہونے دیتے

اپنے منگتوں کی فہرست میں رکھتے ہیں مجھے
مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے

مزید پڑھیں  گُڈی

بات کرتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
میرے لہجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے ہے

یہ ایمان کے آئینگے لحد میں میری اپنے
منگتوں کو وہ تنہا نہیں ہونے دیتے

مزید پڑھیں  اب اور کہنے کی ضرورت نہیں

میرے حالات بھی یارو مرے دشمن ٹھہرے
مجھ کو دیدارِ مدینہ نہیں ہونے دیتے

آپ کی نعت سے جوبن ہے تخیل میں میرے
فقر تیرے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے

مزید پڑھیں  کالی شلوار

آپ کی یاد سے رہتی ہے نمی آنکھوں میں
میرے دریاؤں کو صحرا نہیں ہونے دیتے

حکم کرتے ہیں تو ملتے ہیں یہ مقطعے شاکر
آپ نہ چاہیں تو مطلع نہیں ہونے دیتے

Similar Posts

Leave a Reply