عمران خان نا اہلی مقدمے کی سماعت آج ہوگی
|

عمران خان نا اہلی مقدمے کی سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نا اہلی مقدمے کی سماعت آج کرے گا۔عمران خان کی طرف سے لندن فلیٹ اور کرکٹ معاہدوں کی دستاویزات اور خطوط پر حنیف عباسی نے15اعتراضات اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے دستاویز مشکوک ، فرضی اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعاکردی۔

مزید پڑھیں  غزہ جنگ 152 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ کیری پیکر سیریز ،فلیٹس کی ادائیگی اور سسکس کاؤنٹی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ مل گیا،جسے عدالت میں پیش کیا جا ئے گا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کوئی عوامی عہدہ تھا نہ ہی کوئی قانون توڑا، اس کے باوجود40 سال پرانی منی ٹریل پیش کر رہا ہوں۔ نواز شریف اور ان کے خوشامدیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ اس طرح کی منی ٹریل سامنے لائیں ۔

مزید پڑھیں  ’’جو امریکہ کو ناں کر سکتا ہے اسے کوئی طاقت بلیک میل نہیں کرسکتی‘‘ عمران خان کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا گیا

دوسری جانب چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا، جس میں پاناما کیس کے متوقع فیصلے اور عمران خان نااہلی کیس پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سے متعلق بریفنگ دے گی، اجلاس میں تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہشمند افراد کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد عمران خان کی میڈیا سے گفتگو بھی متوقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply