|

جب تک یہ کام نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،عمران خان کا ایبٹ آباد میں خطاب،بڑا دعویٰ کردیا

ایبٹ آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن کے گاڈ فادر اور ڈاکو ہیں، نواز شریف کی اصل دولت کا جے آئی ٹی میں پتا چلے گا، جیل بھیجا جائے گا، جب تک کرپشن کرنے والوں کا احتساب نہیں ہوتا، انہیں جیلوں میں نہیں ڈالا جاتا اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ہے، لیگی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، کرپشن کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی،لیکس حکومت اور فوج کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں تھا، یہ پاکستانیوں کا مسئلہ تھا، پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی، فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا لفظ کی توہین ہے ، مولانا یہودیوں سے غلطی ہوگئی انہیں آپکو ڈیزل کے پرمٹ آفر کرنے چاہیے تھے ، ہم کشمیری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ بھارتی قابض فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں ، کشمیری بچیاں بھی آزادی مانگ رہی ہیں ، جب کسی قوم کو شعور آجائے تو اسے کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔وہ اتوار کو ایبٹ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ بھارتی قابض فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں ، کشمیری بچیاں بھی آزادی مانگ رہی ہیں ، جب کسی قوم کو شعور آجائے تو اسے کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران کرپشن کریں تو باشعور عوام چپ نہیں رہتی ، ایک جاگی ہوئی عوام اپنے پیسے کی خود حفاظت کرتی ہے ، کرپشن کی وجہ سے نوجوان بے روزگار ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے بچوں کو نوکریاں نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ 2013میں اقتدار میں آنے کے بعد نوازشریف کی حکومت نے بجلی بنانے والے اداروں کو 480ارب روپے دیاابھی سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں سامنے آیا کہ ان 480ارب روپے میں سے 62ارب روپے کی کرپشن کی گئی ، خیبرپختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ110ارب روپے ہے جبکہ (ن) لیگ والوں نے ایک ہی جھٹکے میں 62ارب روپے کی کرپشن کرڈالی ، ان پیسوں سے عوام کے تعلیم ، صحت اور اسی طرح کے بہت سے مسائل حل کرسکتے ہیں ، جب تک کرپشن اوپر سے ختم نہیں ہوگی یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماراوزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ، لوگوں کو سالوں سے پتہ تھا کہ نوازشریف نے ملک میں چوری کی وہ پانامہ لیکس کے ذریعے ثابت ہوگیا ، کیس جب سپریم کورٹ گیا تو وہاں پر قطری کا خط سامنے آیا ، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے مگر نوازشریف شاید ہماری عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے جو اس طرح کا بے ڈھنگا بہانہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سروے ڈیپارٹمنٹ کی ریسرچ میں سامنے آیا کہ پاکستان میں ہر سال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے، مطلب چوری کا پیسہ ملک سے باہر لے جایا جاتا ہے ، آپ لوگوں کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ کتنا بڑا ظلم ہورہا ہے ، نوجوانوں غور سے سنو!میرا کام ہے آپ کے اندر شعور پیدا کرنا تاکہ آپ اپنے پیسے کی حفاظت کر سکو۔عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر جاتا ہے تو ملک میں بحران آتا ہے جس وجہ سے آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑے یہں اور غلام ہمارے کی مجبوری بنتی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی باہر کی دنیا میں کوئی قدر نہیں کی جاتی ، مجھے امریکہ کے ایئرپورٹ گھنٹوں روکے رکھا گیا تو سوچو عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا ، کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے قوم کی عزت چلی جاتی ہے ، پیٹرول اورڈیزل کے اوپر بہت زیادہ ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں تم عمران کو ووٹ دو تو ہم تمہیں پیسے دینگے ، فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا لفظ کی توہین ہے ، مولانا یہودیوں سے غلطی ہوگئی انہیں آپکو ڈیزل کے پرمٹ آفر کرنے چاہیے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو ایک ہزاررب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اسے کون روکے گا ، کیا اسحاق ڈار نے روکنی ہے جو خود نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے ،نوازشریف سچ کہتا ہے جو کرپشن کرتا ہے وہ اپنے نام کچھ نہیں رکھتا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام اثاثے اپنے نام پر رکھے ہیں جبکہ نوازشریف نے اپنے تمام اثاثے اپنے بچوں کے نام پر منتقل کردیے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہوئی سن کر جب نوازشریف نے کہا کہ اگرہم کرپشن پکڑنے میں لگ گئے تو پھر ترقی نہیں ہوسکتی ، اس کا مطلب جیلوں میں صرف چھوٹے چھوٹے چور جائیں گے اور بڑے چوروں کو کوئی نہیں روکے گا ،نوازشریف کبھی کرپشن نہیں روکے گا کیونکہ وہ تو خود کرپشن کا گارڈفادر ہے ، نوازشریف کا ایک بیٹا ساڑھے 6سو کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ڈان لیکس میں وزیراعظم کے دفتر سے نریندر مودی کی زبان بولی گئی ، ڈان لیکس کی تحقیقات میں بے گناہ لوگوں کو ذمہ دار قراردیا گیا جبکہ اصل قصور واروں کو چھوڑدیا گیا ۔عمران خان نے کہا کہ سب کو یہ پیغام دے رہا ہوں کہ نوازشریف کو جیل پہنچانے تک نہیں چھوڑوں گا۔

مزید پڑھیں  نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے:مولا بخش چانڈیو

Similar Posts

Leave a Reply