|

ڈان لیکس کا معاملہ پوری قوم سے جڑا ہے: عمران خان

اسلام آباد (روزنامہ یوکے ٹائمز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس محض فوج اور حکومت کے مابین کوئی معاملہ نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جو پوری قوم سے جڑا ہے اس لیے پوری قوم کو آگاہ کرنا چاہیے کہ کیا معاملات طے پائے۔یہ مطالبہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ییغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ *ڈان لیکس* قومی سلامتی کا حساس معاملہ ہے جو صرف فوج یا حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے اور قوم جاننا چاہتی ہے کہ کیا معاملات طے پائے ہیں۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن نے بھی اس بات کا اقرار کیا کہ ان کی شکست کی بنیادی وجہ اہم حساس اور قومی سلامتی کے معاملات کو کے اخراج سے متعلق ای میل لیک ہونا تھی جب کہ پاکستان میں پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈان لیکس کے معاملے کو حل کیا گیا ہے اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ ملک میں دہرا قانون نافذ ہے ایک وہ جو امیروں کے لیے ہے جس میں انہیں استثنیٰ حاصل ہے جب کہ دوسرا غریبوں کے لیے جہاں معمولی غلطی پر بھی سخت سے سخت سزا دے دی جا تی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی تحقییقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو عام کیا جائے۔واضح رہے کہ آج وزارت داخلہ کی جانب سے ڈان لیکس پر ایک نیا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں ڈان لیکس کے کرداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ڈان لیکس اعلامیہ کو مسترد کرنے سے متعلق اپنی سابقہ ٹوئٹ کو واپس لیتے ہوئے کہا کہ آج نامکمل چیز مکمل ہو گئی ہے اور کسی بھی معاملے میں وزیراعظم کا فیصلہ حتمی اور قابل عمل ہوگا۔

مزید پڑھیں  غزہ میں اسرائیلی بمباری بزرگ کا میتوں سے روتے ہوئے مخاطب ویڈیو وائرل

Similar Posts

Leave a Reply