سال 2018 میں مریم نواز عام انتخابات لڑ یں گی:عابد شیر علی
|

سال 2018 میں مریم نواز عام انتخابات لڑ یں گی:عابد شیر علی

لاہور (روزنامہ یوکے ٹائمز) وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں مریم نواز عام انتخابات لڑ یں گی اور عملی سیاست کا آغاز کرینگی۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت عابد شیر علی نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہی ہونگے اور مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی، 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہوگا۔آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ زرداری نے سندھ اور پاکستان کو لوٹا، اب پھر چوری کے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہمارے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ زرداری کو ڈاکٹر کہتا ہوں انہوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کیا ہے، کرپشن کرنی ہو تو زرداری بن جاتے ہیں، ووٹ مانگنے ہو تو بھٹو بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا احتساب ہو گا، اسے تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان ایک چور کا بیٹا ہے جبکہ نواز شریف ایک مزدور کا بیٹا ہے۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے افتتاحی منصوبے جلسے بن جاتے ہیں جبکہ مخالفین کی جلسیاں ہوتی ہیں۔کالا باغ ڈیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں کالا باغ ڈیم بن سکتا تھا لیکن چودھری برادران نے اس کی مخالفت کی، کوئی رینٹل پاور منصوبہ نہیں لا رہے، ہمارے دور کے منصوبوں سے جلد بجلی حاصل شروع ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں  امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر انتقال کرگئے

Similar Posts

Leave a Reply