نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے:مولا بخش چانڈیو
|

نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے:مولا بخش چانڈیو

کراچی (روزنامہ یوکے ٹائمز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم کسی کےلڑنےسےخوش نہیں ہوتے،صلح اچھی بات ہے، حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈان لیکس کی موجودہ صورتحال پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پہلے ایک معصوم وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا اب ایک اور عبداللہ دیوانے کی قربانی دے دی گئی، ہم کسی کےلڑنےسےخوش نہیں ہوتے،صلح اچھی بات ہے، دو بڑوں کے درمیان بات بن جانا جمہوریت کیلئے بہتر عمل ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے، مسئلے کےحل کے بعد حکومت روایت کے مطابق اُن اداروں سے پھرایک نیا پنگا لے گی،کیونکہ کہاوت مشہورہے کہ چور چوری سے جاتا ہے مگر ہیرا پھیری سے نہیں۔مولابخش چانڈیو نے حکومت سے سوال کیا کہ پہلے اور نئے نوٹیفکیشن میں کیا فرق تھا؟

مزید پڑھیں  امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر دستخط؛ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا کرے گی

Similar Posts

Leave a Reply