|

حکمران عنقریب اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد (روزنامہ یوکے ٹائمز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سویلین بالادستی کے قیام کے لئے قومی سلامتی کو توڑا گیا لیکن معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ مزید آگے جائے گا اورحکمران عنقریب اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں. شیخ رشید ڈان لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ فوج آجائے اور وہ ہیرو بن جائیں لیکن عوام ہمت نہ ہاریں کیونکہ کرپٹ حکمرا ن ا پنی سیاسی موت مرنے جارہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معالہ ختم نہیں ہوا ہے ابھی مزید آگے جائے گا اور پانامہ کیس نواز شریف کی سیاسی موت ہے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یا تو قانون کا جنازہ نکلے گا یا پھر نو ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا اور حالات بتارہے ہیں کہ ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے کہ ڈان لیکس کا خاتمہ ہو گیا ہے حالانکہ ابھی ڈان لیکس کا کیس ختم نہیں ہوا ہے اور ابھی کھیل ختم نہیں ہوا اس لیے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہےکیا؟انہوں نے کہا کہ میاں بیوی راضی توکیا کرے گا قاضی ؟ لیکن قوم سمجھتی ہے کہ اصل لوگوں کی گردن بچائی گئی ہے اور بڑی مچھلیوں کوہاتھ نہیں لگایا گیا ہے اور چھوٹے کچھوؤں کو سیاسی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ہمسایوں سے سرحدی معاملات اور پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت حال دیکھتے ہوئے درمیانہ راستہ نکالا گیا ہے اس لیے یہ کہنا کہ مسلم لیگ (ن) کی فتح ہو گئی ہے بالکل غلط تاثر ہے۔

مزید پڑھیں  گڈ بائے انڈیا ویرات کوہلی کے فیصلے سے مداح پریشان

Similar Posts

Leave a Reply