|

پی ٹی آئی ’بلے‘کےنشان پرضمنی انتخابات نہیں لڑ سکتی، الیکشن کمیشن

تحریک انصاف بلےکےنشان پرضمنی انتخابات نہیں لڑ سکتی، پارٹی انتخابات نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف اب تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہے، انٹرا پارٹی انتخابات تک ضمنی یا بلدیاتی انتخابات میں بلےکانشان جاری نہ کیاجائے۔
الیکشن کمیشن نےبلےکانشان الاٹ نہ کرنےکاحکم نامہ چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ۔
تحریک انصاف پارٹی آئین کےمطابق ہر4 سال میں انٹراپارٹی الیکشن کرانےکی پابندہے، تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2016 میں کرانا تھے۔

مزید پڑھیں  پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گرفتار کی کوشش ناکام بنادی

Similar Posts

Leave a Reply