|

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت ؛ آج سے دکانیں شام 5 بجے بند کرنے کا حکم جاری

کراچی:
حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے آج ہفتے سے دکانیں 8 بجے رات کے بجائے 5 بجے بند کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 28 مارچ سے صبح 8 سے شام 5 بجے تک صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے، تاہم صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں  ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کو پی ٹی آئی سبوتاژ کر رہی ہے: مفتاح اسماعیل

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ 12 گھنٹے کھلنے والی دکانیں اب صرف 9 گھنٹے کھلیں گی، اور کل سے دکانیں رات 8 بجے کے بجائے شام 5 بجے بند کرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں  سری نگرکی بیٹیاں

انہوں ںے بتایا کہ فیڈ کی دکانیں بند ہونے کے سبب گھروں میں پالے گئے جانوروں اور پرندوں کی خوراک کی کمی کا سامنا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو گھنٹے کے لیے پالتو جانوروں اور پرندوں کی خوراک کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی، ان دکانوں کے لیے دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  کراچی بلدیاتی انتخابات، 22 یونین کونسلز کے حتمی نتائج جاری

آئی جی سندھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اور پولیس حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی اور فیصلے کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply