24newshd

سی پیک اہم منصوبہ چین کا وزیر اعظم شہباز شریف کے سی پیک سے متعلق مثبت ریمارکس کا خیرمقدم

[ad_1]

(24 نیوز)سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔چین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سی پیک کے بارے میں مثبت ریمارکس کو سراہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا سی پیک اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بندرگاہوں، ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر، توانائی اور صنعت جیسے شعبوں میں تعاون کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔

چینی ترجمان کے مطابق پچھلے سال، دونوں فریقوں نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے سی پیک کے حوالے سے نئی مشترکہ مفاہمت پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں  امریکہ نے چین کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ! پوری دُنیا میں تشویش کی لہر

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچ سکیں۔

مزید پڑھیں  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ضرورپڑھیں:امریکا نے پاکستان میں انتخابات کوجمہوری قراردیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کی ملاقات میں چینی قیادت کے گرمجوشی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے تعاون اور عزم کو سراہا تھا ۔

مزید پڑھیں  پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے: امریکہ

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بہت سے منافع بخش مواقع تلاش کرسکتی ہیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply