|

پاکستان میں مردم شماری کا عمل اس وقت کس مرحلے میں ہے ؟ آپ کے کام کی خبر آگئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مردم شماری کے ایک چوتھائی حصے پر کام مکمل ہوچکاہے ۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پُر شدہ دستاویزات کی واپسی شروع کردی ہے، دوسرےمرحلےکےبلاکس میں خانہ شماری کل سے شروع ہوگی۔ادارہ شماریات کے حکام کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عملے نے 15مارچ سے28 مارچ2017 تک اپنا کام مقررہ مدت میں خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا ہے۔پہلے مرحلے میں 40226 بلاکوں میں کام مکمل کیا گیاہے۔
مردم شماری کے پہلےمرحلے میں کل بلاکوں کی تعداد 80471 تھی،بقیہ 40245 بلاک میں کام 31 مارچ سے شروع ہو گا، خانہ ومردم شماری کا دوسرا مرحلہ 13 اپریل تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں  اسلام میں پردے کے احکامات ہیں، کوئی لبرل اور کرپٹ ہمارا ترجمان نہ بنے، پی ٹی آئی خواتین

Similar Posts

Leave a Reply