|

اختلافات شدید ہو گئے، شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا قوی امکان، اہم ترین ذرائع کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات میں اضافہ ہو چکا ہے، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، اس پر شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کاتحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایک اور نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی آپس میں تکرار کے بعد ایک سینئر رہنما اجلاس سے چلے گئے اور ٹکٹ بھی واپس کر گئے اور جاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تحریک انصاف سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں، وہ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے پارلیمانی بورڈ تحلیل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ نیو نیوز کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے پارٹی میں اثر و رسوخ کی بدولت ان کے سیاسی مخالف شاہ محمود قریشی ہی ہیں جنہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ بنی گالہ اجلاس میں ہونے والی بدمزگی کے بعد شاہ محمود قریشی ن لیگ میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں، ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو آنے والے کچھ دنوں میں شاہ محمود قریشی بڑا سیاسی دھماکہ کر سکتے ہیں

مزید پڑھیں  نیٹ فلکس شریف خاندان کی ’کرپشن‘ پر ڈاکیومینٹری بنا رہا ہے؟

Similar Posts

Leave a Reply