|

مریم بی بی تم میرے ساتھ دو مرتبہ یہ کام کر چکی ہو تیسری مرتبہ کی گنجائش نہیں ۔۔۔۔۔۔نامور سیاستدان نے مریم نواز کو وارننگ جاری کر دی

لاہور( ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کا مرحلہ 60 یا 90روز میں مکمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا اور یہ معاملہ نومبر تک جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اگر یہ اس سے آگے جارہا ہے تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے،
ے ہوتا ہوا صدر مملکت کے پاس جائے گا اور اس وقت تک صادق سنجرانی یہ عہدہ سنبھال چکے ہوں گے، جوڈیشل مارشل لاء کی بات کا مقصد یہ تھا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے چیف جسٹس خود نگران وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میری چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ وہ تمام طرح کے کیسز کو حتمی شکل دیں، ایل این جی کے کیس کو جلد سے جلد دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر روز میرے خلاف بات کرتا ہے اس نے کیبنٹ ڈویژن سے 9ارب روپے نکلوائے ہیں اور میں انہیں بھی مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔ چیف جسٹس کی طرح ہفتہ اور اتوارکو کام نہیں کرتا اور وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں ایک آزاد گروپ اور بلوچستان سے ایک آزاد پارٹی باہر آئے گی۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف الگ الگ ہیں لیکن خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اب بہت تاخیر ہو چکی ہے اب جو بھی فیصلہ کرنا ہے انہوں نے خود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نگران سیٹ اپ کیلئے جس طرح لوگ سی ویز لے کر پھر رہے ہیں ایسے تو ڈرائیور کے لئے بھی نہیں ہوتا۔ کچھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ٹھیکیدار بن چکے ہیں بلکہ بعض تو دوائیوں کے سپلائرز بن چکے ہیں۔ مریم نواز کا بیحد احترام کرتا ہوں لیکن وہ دو مرتبہ حملہ کر چکی ہیں تیسری بارکریں گی تو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔(ش س م)

مزید پڑھیں  پرواز کے تاخیر کے اعلان پر مسافر نے پایلٹ کو تھپڑ جڑدیا ویڈیو وائرل

Similar Posts

Leave a Reply