|

سعودی ولی عہد کی ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم سے ملاقات

سعودی ولی عہد کی ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم سے ملاقات

سعودی ولی عہد نے ملکہ برطانیہ اوروزیراعظم سے ملاقات کی۔ سعودی عرب نے برطانیہ کو براہ راست سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری اور تجارت 90 ارب ڈالرز تک لےجانے پر اتفاق ہوا ہے۔

برطانوی اپوزیشن اور انسانی حقوق کارکنوں کی جانب سے محمد بن سلمان کی برطانیہ آمد پر احتجاج کیا گیا۔
سعودی ولی عہد کی ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم سے ملاقات

مزید پڑھیں  متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان - ایکسپریس اردو

محمد بن سلمان سرمایہ کاری کی نوید لیے لندن پہنچے ہیں، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزیراعظم ٹیریزا مے سے ملاقات کے بعد وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس میں برطانیہ میں براہ راست سرمایہ کاری اور برطانوی کمپنیوںکو نیا بزنس ملنے کی باتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں  صدر ٹرمپ کو امریکا میں ایسٹر سے قبل کورونا کے خاتمے کی امید

ٹیریزامے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ سے تعلقات یورپی یونین سے علیحدگی کے دور میں برطانوی معیشت کو مضبوطی فراہم کریں گے، محمد بن سلمان نے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کی۔ دن کا کھانا ملکہ اور رات کا شہزادہ چارلز اور ولیم کے ساتھ رکھا گیا۔
سعودی ولی عہد کی ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم سے ملاقات

مزید پڑھیں  ڈان لیکس اسکینڈل: اصل قصہ کیا ہے؟ پنڈی بوائے نے اصل کہانی سامنے رکھ دی

پارلیمنٹ میں ٹیریزامے اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن میں سعودی ولی کے دورے کو لے کر شدید بحث ہوئی، ٹیریزامے نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ولی عہد کے ساتھ اٹھانےکا یقین دلایا، برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply