|

دن دور نہیں جب صدر، وزیراعظم اور چاروں صوبوں کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا، زرداری، سپریم کورٹ کو ماتھے کا جھومر بنایا

اوکاڑہ ،اسلام آباد،لاہور(092 نیوز ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کےصدرآصف علی زرداری نے کہاہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا وقار بلند کیا اور سپریم عدالت کو اپنے ما تھے کا جھو مر بنا یا ہے، موجودہ حکومت کی نا کا م خارجہ پا لیسی نے ملکی وقار مجروح کر دیا ہے، پی پی پی آزاد خارجہ پالیسی پر یقین رکھتی ہے ‘پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشتگردی،بیروزگاری ،جہالت اورغربت کا خا تمہ ہے، بلاول آنیوالا روشن کل ہے‘ حقیقی انقلاب وہی لائے گا‘پہلے شریفوں نے مینڈیٹ چوری کیا ‘اب دھاندلی نہیں ہونے دیں گے‘وہ دن دور نہیں جب اس ملک کا صدر ‘وزیراعظم اور چاروں صوبوں کا وزیراعلیٰ جیالاہوگا ۔اتوارکوبلاول ہاوس اسلام آبادمیں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےآصف زرداری کاکہناتھاکہ الیکشن 2013ء میں ہما رے ہا تھ بند ھے ہو ئے تھے‘اب ایسا نہیں ہے ‘تخت لاہور اس با ران سے چھین لیں گے ۔دریں اثناء ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی احتساب سے بچنے کیلئے ملکی اداروں پر تنقید کر کے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، نوازشریف کی ٹکرائو کی پالیسی جمہوریت اور ملک کیلئے زہر قاتل ہے،عوام کی دولت لوٹنے والوں کوکڑی سزا ملنی چاہئے، 2018 ء میں پنجاب کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنا دیا جا ئیگا اور یہاں بھی حکومت بنائینگے ، حقیقی انقلاب بلاول ہی لائیں گے، فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے ملک کوتمام بحرانوں سے نکالیں گے اورکرپشن کا خاتمہ کر یں گے، عوام کے بنیادی حقوق کی طرف حکمرانوں کی توجہ نہیں ،پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے لایا گیا جمہوری نظام ڈیل ریل نہیں ہوگا ،اب انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے، پہلے شریفوں نے مینڈیٹ چوری کیا تھا، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے عہدیدا روں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کا ہے ، وہ دن دور نہیں جب ایوان صدر ،وزیراعظم ہائوس ، چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے ‘چاروں صوبوں کے گورنر بھی جیالے ہونگے ، انہوں نے کہا نواز شریف کی ہمیشہ ترجیح غیر ملکیوں کو اپنا ذاتی دوست بنانا رہی ہے ،موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی۔

مزید پڑھیں  یمن میں امریکا اور برطانیہ کےحوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

Similar Posts

Leave a Reply