پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو۔

مزید پڑھیں  جرائم پیشہ افراد کی شناخت، کراچی ایئرپورٹ پر ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم‘

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔

مزید پڑھیں  پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہا کرنیکا حکم

یاد رہے کہ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔

واضح رہے کہ نو مئی واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ اسد عمر نے پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں  کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

Similar Posts

Leave a Reply