24newshd

2023 میں بنگلا دیش دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار پاکستان کا تیسرا نمبر

[ad_1]

(24 نیوز) 2023 میں بنگلا دیش دنیا کا آلودہ ترین ملک جبکہ پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔

2023 میں دنیا میں اسموگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر رہا جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت نے چاڈ اور ایران کی جگہ لے لی ہے، ان ممالک میں پیدا ہونے والے باریک ذرات کی تعداد عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سطح سے تقریبا 15 گنا زیادہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے صوبے میں زلزلے کے جھٹکے

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو شائع ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے 2023 میں ہوا میں پیدا ہونے والے اور پھیپھڑوں کو نقسان پہنچانے والے چھوٹے ذرات پی ایم 2.5 کی اوسط ارتکاز بنگلہ دیش میں 79.9 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر اور پاکستان میں 73.7 مائیکرو گرام تک پہنچ گئی تھی، سوئس ایئر مانیٹرنگ آرگنائزیشن کے ایک ادارے آئی کیو ایئر کی سائنس مینیجر کرسٹی چیسٹر شروڈر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں آب و ہوا کے حالات اور جغرافیہ کی وجہ سے پی ایم 2.5 کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ آلودگی کے پاس اخراج کوئی راستہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں  غزہ: اسرائیل کی مختلف علاقوں پرمزید بمباری 31شہید

ڈھاکہ کی نارتھ ساتھ یونیورسٹی میں فضائی آلودگی کے ماہر ایم ڈی فیروز خان نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں تقریبا 20 فیصد قبل از وقت اموات کی وجہ فضائی آلودگی ہے اور متعلقہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات ملک کی جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد کے برابر ہیں۔

مزید پڑھیں  امریکا: متعدد افراد کی بیکری میں گھس کر لوٹ مار ویڈیو وائرل

گزشتہ سال بھارت کی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا جہاں پی ایم 2.5 کی سطح ڈبلیو ایچ او کے معیار سے تقریبا 11 گنا زیادہ رہی، بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اس کی تعداد 92.7 مائیکرو گرام ہوگئی تھی۔

چین میں بھی مسلسل پانچ سال کمی کے بعد گزشتہ سال پی ایم 2.5 میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا اجہاں یہ 32.5 مائیکرو گرام ہو گئی، صرف آسٹریلیا، ایسٹونیا، فن لینڈ، گریناڈا، آئس لینڈ، ماریشس اور نیوزی لینڈ 2023 میں ڈبلیو ایچ او کے معیارات پر پورا اترے ہیں۔

مزید پڑھیں  اغوا فلسطینیوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا بدترین سلوک ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے 2 بڑے حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

آئی کیو ایئر کی رپورٹ 134 ممالک اور خطوں میں 30 ہزار سے زیادہ مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ڈیٹا پر مبنی تھی، 2022 میں دنیا کے سب سے آلودہ ملک چاڈ کو ڈیٹا کے مسائل کی وجہ سے 2023 کی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا، ایران اور سوڈان کو بھی 2023 کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں ایئر کوالٹی لائف انڈیکس کی ڈائریکٹر کرسٹا ہاسنکوف نے کہا کہ 39 فیصد ممالک میں عوامی فضائی معیار کی نگرانی نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply