24newshd

یوٹیوب کی خفیہ ٹرکجان کر حیران رہ جائینگے

[ad_1]

(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی یہ خفیہ ٹرک آپکے لیے ضرور کارگر ثابت ہوگی۔

دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلیکیشن یوٹیوب کا یہ دعویٰ ہے کہ اس کے ماہانہ 2 بلین سے زیادہ صارفین ہیں، جن میں 100 سے زیادہ ممالک کے لوگ ہیں، پلیٹ فارم کے مطابق، 80 زبانوں میں ہر منٹ تقریباً 500 گھنٹے سے زیادہ کا مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

کمپیوٹر کے مقابلے میں موبائل فون میں زیادہ استعمال کیا جانے والا پلیٹ فارم یوٹیوب کے حوالے سے صارفین کی لیے اب بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

مزید پڑھیں   تیونسی صدر نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دیآخروجہ کیا بنی؟

اگر آپ بھی اسمارٹ فون میں یوٹیوب ویڈیو  دیکھتے ہوئے کوئی اور ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تویہ  اچھی اور کارگر ٹرک آپ کے لیے ہے،جی ہاں یوٹیوب کی دنیا میں اب ایسا ممکن ہونے جارہا ہے۔

اس خفیہ ٹرک کو کیسے استعمال کیا جائے؟ 

اس سے قبل آپ یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہوئے کوئی اور کام نہیں کرسکتے تھے کیونکہ جیسے ہی آپ ویڈیو شیئرنگ سروس سے باہر نکلیں گے، ویڈیو بند ہو جائے گی،البتہ اگر آپ یوٹیوب پریمیئم استعمال کرتے ہیں تو ایپ سے نکلنے کے بعد بھی ویڈیو پکچر ان پکچر موڈ میں چلتی رہے گی۔

مزید پڑھیں  برطانیہ ؛چرچ میں وسیع و عریض جنازے کی تقریب ڈرامہ نکلا

مگر یوٹیوب کی یہ ایک ٹِرک سے آپ پریمیئم اکاؤنٹ کے بغیر بھی اسمارٹ فون میں یوٹیوب میوزک ویڈیو بیک گراؤنڈ میں سنتے ہوئے دیگر ایپس کو استعمال کر سکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ڈیسک ٹاپ پر یوٹیوب ویڈیو چلتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ایوارڈ یافتہ ہارر فلم’ان فلیمز‘ آسکر 2024 کی دوڑ سے باہر

اس کے لیے آپ کو فون میں یوٹیوب ایپ کھول کر اپنی پسند کی ویڈیو کو پلے کرنا ہوگا،اس کے بعد ویڈیو کے نیچے موجود آپشنز میں سے شیئر بٹن پر کلک کرکے کاپی لنک کا انتخاب کریں، پھر فون میں گوگل کروم اوپن کرکے کاپی لنک کو پیسٹ کر کے اسے اوپن کریں۔

مزید پڑھیں  رمضان المبارک کا طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہو گا

جب ویڈیو اوپن ہو جائے تو براؤزر کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر Request Desktop Site آپشن پر کلک کریں،ایسا کرنے کے بعد موبائل ویب سائٹ کا یوزر انٹرفیس کمپیوٹر جیسا ہوجائے گا۔

بس پھر پلے بٹن پر کلک کرکے کروم کو minimize کرکے فون کی ہوم سکرین پر چلے جائیں،ایسا کرنے سے ویڈیو رک جائے گی مگر آپ اسے فون کے نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر دوبارہ پلے کر سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply