پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظر ثانی واپس لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پیمرا نے فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پیمرا کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔

مزید پڑھیں  سینیٹ انتخابات: 52 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

متفرق درخواست کے مطابق فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28 ستمبر کو سماعت مقرر ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا کی متفرق درخوست منظور کی جائے اور فیصلے کے خلاف نظر ثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں  دنیا عمران خان کی مرید بن جائے کیونکہ ۔۔۔۔۔ صدر مملکت عارف علوی کا عالمی لیڈروں کو حیران کن مشورہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے بھی سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی تھی۔

مزید پڑھیں  مفتی عبدالقوی نے شراب کو حلال قرار دے دیا

آئی بی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینے چاہتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply