پنجاب میں طوفانی بارشیں، مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب میں طوفانی بارشیں، مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

بلوکی ہیڈ پر پانی کی آمد 58 ہزار 830 اور اخراج 42030 ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 387587 اور اخراج 387587 ہے۔

مزید پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری آج اچانک کراچی پہنچ گئے ، دن بھر وہاں کیا کرتے رہے ؟ بڑی خبر آ گئی

تربیلہ چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 84 ہزار 430 کیوسک ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔ عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔

مزید پڑھیں  پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply