24newshd

نئی دھلی: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکہ بھارتی میڈیا

[ad_1]

(24 نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکا ہوا ہے، سفارتخانے کے ترجمان نے زور دار دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کو چانکیہ پوری علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے مبینہ دھماکے کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی، دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں  توقع ہے پاکستان دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی جاری رکھے گا: امریکہ

بتایا گیا ہے کہ مبینہ دھماکے کی اطلاع ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دہلی فائر سروس کو شام تقریباً 6 بجے کال پر دی گئی، فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے ایک خالی پلاٹ میں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ میڈیا کو بھی اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں  کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے زور دار دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں  وہ گھڑی جس نے نوجوان کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply