ماحول دوست افراد نے عوامی شعور کے لیے سگریٹ کے 6 لاکھ ٹکڑوں کا پہاڑ بنادیا

ماحول دوست افراد نے عوامی شعور کے لیے سگریٹ کے 6 لاکھ ٹکڑوں کا پہاڑ بنادیا

لزبن، پرتگال: ماحولیات کا شعور رکھنے میں سرگرم افراد نے پرتگال کے سب سے بڑے شہر سے سگریٹ کے 650000 ٹوٹے جمع کرکے عوام کوماحولیاتی شعور دینے کی کوشش کی ہے۔

اتوار کے روز پرتگال کے صدر مقام ، لزبن میں چھ لاکھ سے زائد سگریٹ کے ٹوٹے ایک جگہ جمع کئے گئے تو گویا ایک پہاڑ بن گیا۔ یہ سارے ٹوٹے 40 بالٹیوں میں بھرے جاسکتے ہیں۔ رضاکاروں کے مطابق انہیں جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ایک ایسے مسئلے کا شعور دیا جائے جسے اکثرنظرانداز کیا جاتا ہے۔ سگریٹ کے ٹکڑے عموماً تلف نہیں ہوتے اور برسہا برس ماحول میں موجود رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں  زمین پر ایسی جگہ جہاں زندگی کا وجود ممکن ہی نہیں

اس موقع پر 34 سالہ ٹیم لیڈر اینڈریاس نو نے بتایا کہ سگریٹ کے منہ میں رکھے جانے والےحصے میں پلاسٹک ہوتا ہے اور وہ زہریلا ہوتا ہے۔ اسے ماحول میں پھینک کر ہم ہر جگہ آلودگی پھیلارہے ہیں۔

مزید پڑھیں  روسی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا

انہوں نے کہا کہ میں نے پورے شہر سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سگریٹ کے ٹکڑوں کو پھیلنے سے روکیں کیونکہ یہ پہلا قدم ہے جس کے تحت ہم ماحول کی صفائی ممکن بناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں  آسٹریلیا کے قریب سب سے طویل سمندری جانور دریافت

اس سے قبل اینڈریاس سگریٹ کے دس لاکھ ٹکڑے جمع کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق سگریٹ کے ٹکڑے خشکی کے ساتھ ساتھ سمندر کو بھی بری طرح آلودہ کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply