روسی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا

روسی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا

ماسکو: انتہائی قیمتی اشیا بنانے والی روسی کمپنی نے ایپل کے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرومیکس کو قیمتی ہیروں سے مرصع کرکے اس کی قیمت آسمان تک پہنچا دی۔ اس طرح یہ دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون بھی ہوگیا ہے جس کی قیمت 562,700 ڈالر یعنی 16 کروڑ 75 لاکھ بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں  لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تینوں افراد کو جمعے کے روز ان کے محلات سے حراست میں لیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے مطابق ان شخصیات نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے تاہم مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کو شہزادہ محمد سلمان سے وفادار رہنے کا حلف لینے کے بعد رہائی ملی تھی

روسی کمپنی’کیوویئر‘ نے فی الحال ان مہنگے ترین آئی فون ماڈل کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ کمپنی نے اسے ’ڈائمنڈ سنوفلیک‘ ڈیزائن کا نام دیا ہے۔ سب سے پہلے آئی فون پر 18 قیراط سفید سونے (وائٹ گولڈ) کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ پھر اطراف میں 570 ہیروں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ درمیان میں ایک بڑا پینڈںٹ لگایا گیا ہے جسے برطانیہ کے مشہورجیولر، گراف نے ڈیزائن کیا ہے۔ پورا فون مکمل طور پر ہاتھ سے بنا ہے جس نے اس شاہکار کی قیمت کو دوچند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں  روسی پالتو بلی نے اپنے وسیع قد و قامت سے سب کو حیران کردیا

کمپنی کےمطابق وہ نئے آئی فون 15  کو مزید ہیروں سے سجاکرفروخت کریں گے اوراس کی قیمت کچھ اور زیادہ ہوسکتی ہے۔ کیوویئر نے آئی فون کے ہارڈویئرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے بس اس کی ظاہری کیفیت کو قیمتی بنایا ہے۔

مزید پڑھیں  زمین پر ایسی جگہ جہاں زندگی کا وجود ممکن ہی نہیں

اس سے قبل کیوویئر کمپنی آئی فون سیون کو ٹائرینوفون پیش کرچکی ہے جس میں ٹی ریکس ڈائنوسار کا دانت لگایا گیا تھا اور سونے کی کیسنگ بنائی گئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply