24newshd

غزہ پر اسرائیلی حملے رک نہ سکے 48 گھنٹوں میں مزید  400 فلسطینی شہید

[ad_1]

(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، مزید 400 فلطسینیوں کو شہید کردیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کاکہناہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید اور734 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج پناہ گزینوں کے کیمپ رفح، خان یونس اور نصیرت میں مسلسل بمباری کررہی ہے۔

مزید پڑھیں  تیل پیداوار کی کٹوتی میں مزید 3 ماہ تک توسیع دینے کا اعلان

 دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقے پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ کے جس علاقے سے بے دخل کیا وہاں بھی جان بوجھ کربم گرائے ہیں۔اس کے علاوہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی جاری ہے اور  جنگ میں اب تک 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں  شوہر کو بریانی میں نشہ دیکر گلا کاٹنے والی خاتون کو سزائے موت 

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں  کوئی زخمی نہیں ہوا گھر کے تمام 30افراد جنت میں چلے گئے فلسطینی صحافی 



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply