24newshd

غزہ میں حماس کا حملہ 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

[ad_1]

(ویب ڈیسک) غزہ کی پٹی میں حماس نے حملہ کرکے سرنگ میں داخل ہونے والے 5 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں  سال 2023: مقبوضہ کشمیر میں جاری داستانِ ظلم پر ایک نظر

القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ میں صہیونی فورسز پر حملوں کے دوران ٹینکوں کو نشانہ بنایا، ٹینکوں کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں  شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنادیا،شہداء کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کی مدد کیلئے پہنچنے والے امریکی جنگی جہازوں پر حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بنایا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکا کے جنگی جہازوں پر حملے کر دیں گے۔

مزید پڑھیں  ماں کے اپنے بچے کو ذبح کرکے کھانے کے تہلکہ خیز حقائق منظرِ عام پر آگئے

حوثی رہنما نے مزید کہا کہ امریکا کو افغانستان اور ویتنام میں جو کچھ برداشت کرنا پڑا اب اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکیوں کو مزید کشیدگی پیدا کرنے یا ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے کی حماقت کی ترغیب دی گئی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply