24newshd

عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئیں گےاسرائیلنیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

[ad_1]

(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں نسل کشی سے متعلق قرارداد کے باوجود ہٹ دھرمی برقرار ہے۔اسرائیل عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئےگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئےگا۔غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، دی ہیگ ہو، شیطانی چکر یا کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم کامیابی حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں  اکاؤنٹ میں 9 ہزار کروڑ روپے منتقل ہونے پر ٹیکسی ڈرائیور نے دلچسپ کام کر دیا

ضرور پڑھیں:دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک کونسا ہے؟
خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےکی دوسرے روز بھی سماعت ہوئی جس میں اسرائیل نے اپنے دفاع میں دلائل دیے تھے۔

مزید پڑھیں  بچے کی جان بچانے کیلئے فلسطینی ماں کی ننگے پاؤں ہجرت ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 910 سے متجاوز ہو چکی ہے جب کہ 59 ہزار 410 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں  اسرائیل نے غزہ چھوڑنے والوں کے لیے محفوظ رستہ کھول دیا

صیہونی افواج کی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply