24newshd

شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

[ad_1]

 (ویب ڈیسک)کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ  نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔

مزید پڑھیں  پچاس لاکھ سال کی موسمیاتی تاریخ 80 میٹر بلند پہاڑی پر محفوظ

 خیال رہےکہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح  آج انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 سال تھی ۔امیرکویت کو گزشتہ ماہ نومبر میں طبیعت کی خرابی کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کو لاحق عارضےکی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں  اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد کے انتقال کے بعدکویت کے امیر  بنے تھے۔نامزد امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح  مرحوم شیخ نواف الاحمد کے سوتیلے بھائی ہیں۔

مزید پڑھیں  نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے   

یہ بھی پڑھیں: امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر انتقال کرگئے



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply