24newshd

اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنماء پولیس چیف شہید

[ad_1]

(24 نیوز)الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح اور حماس کے  اہم رہنماء مروان عیسیٰ شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے حماس نے کہا ہے کہ پولیس ڈائریکٹر فائق المبوح غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیام امن کے ذمہ دار تھے، وہ غزہ تک امداد کی آمد یقینی بنانے کیلئے کام کرتے تھے۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد روکنا ہے، ان کا قتل غزہ میں قحط برقرار رکھنے کی اسرائیلی کوششوں کا ثبوت ہے، ہم پُرعزم ہیں کہ ہمارے لوگ مجرم اسرائیل کے مقابلے میں ثابت قدم ہیں۔

مزید پڑھیں  غزہ پروحشیانہ حملے جاری اسرائیلی فوج نے ہسپتالوں کو نشانے پررکھ لیا

حماس نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے درمیان افرا تفری پھیلانے کی اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوگا، الشفا اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر صہیونی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ 
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الشفا اسپتال سے گرفتار صحافیوں کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا ہے۔

ضرورپڑھیں:سمارٹ فون کے استعمال سے بچوں میں ٹیومر کا خطرہ

مزید پڑھیں  برطانوی یونیورسٹی نے فلسطین کیلئے ریلی نکالنے پر طلبا کو معطل کر دیا

حماس کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صحافیوں کی رہائی کے لیے کام کریں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ہونیوالی کال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ حماس کے اہم رہنماء اور تیسرے نمبر پر قیادت کرنے والے لیڈر مروان عیسیٰ گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی آپریشن میں مارے گئے۔سلیوان نے کہا کہ اسرائیل نےحماس کی بڑی تعداد میں بٹالین کو بھی توڑ دیا ہے، سینئر کمانڈروں سمیت حماس کے 1000 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مزید کہا کہ حماس کے باقی سرکردہ رہنما روپوش ہیں،روپوش رہنما ممکنہ طور پر سرنگ  میں ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں  غزہ میں اسرائیلی حملے جاری مزید 215 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے نصیرات اور رفاہ پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹ کےمطابق قابض اسرائیلی فوج چن چن کرنہتےفلسطینیوں کو نشانہ بنانے لگی،نصیرات میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے،گولہ باری سے البنا خاندان کاگھر مکمل تباہ ہوگیا،رفاہ میں بھی فضائی حملے، 14فلسطینی شہید ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply