|

سندھ بجٹ اجلاس؛ پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو اور پی پی رکن کلثوم چانڈیو کے درمیان ہاتھا پائی

کراچی: سندھ اسمبلی کے نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو اور پی پی رکن کلثوم چانڈیو میں جھگڑا ہوگیا,خواتین اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ اراکین کی جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دیدیا جس کے بعدمنور وسان اسمبلی حال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لیکر چوروں کی طرح فرار ہوگئے،پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے روئیے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا یے۔

مزید پڑھیں  ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاریاں، نادرا نے ٹیبلیٹس کی آخری کھیپ ادارہ شماریات کو سونپ دی

دریں اثناء پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو اور اپوزیشن اراکین ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے اور ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی،ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی حال میں پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ کیا۔
دعا بھٹو نے کہا کہ منور وسان اور کلثوم چانڈیو نے بدکلامی، ہاتھ پائی کی،منور وسان، کلثوم چانڈیو کیخلاف قانونی کاروائی کروں گی، دعا بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اجلاس میں غنڈہ گردی کرنے کیلئے آتے ہیں،صوبائی وزیر اور پی پی اراکین نے احتجاج کرنے پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں  بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے حملے میں درجنوں پولیس اہلکار ہلاک

Similar Posts

Leave a Reply