24newshd

سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ پھر مؤخر

[ad_1]

 (ویب ڈیسک) امریکی اعتراضات کے باعث سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ مسلسل چوتھے روز مؤخر کر دی گئی ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کو قرار داد کے مسودے میں شامل سیز فائرکا لفظ اور دشمنی کے خاتمے جیسے الفاظ پر اعتراض ہے تاہم اس حوالے سے ارکان کے مذاکرات جاری ہے،سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات نے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کو ایک دن کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ووٹنگ منگل (19 دسمبر) تک ملتوی کر دی گئی تھی تاہم منگل کے روز بھی قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو سکی جبکہ یو اے ای کی جنگ بندی سے متعلق پہلی قرار داد کو بھی امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی قبول نہیں: امریکا

متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ کا کہنا ہے کہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات جاری ہیں،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فلسطینی (آبادی کا ایک چوتھائی حصہ) بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود  اسرائیلی حملے تھم نہ سکےمزید 183 فلسطینی شہید

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فوج نے رفاہ، یونس خان اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر راکٹ داغ دیئے،24 گھنٹوں میں 230 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں  حماس کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply