24newshd

برطانوی شہزادی نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

[ad_1]

(24نیوز) برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔

ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں اُن کے معدے کی سرجری  ہوئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ مرض کا ابتدائی علاج شروع کردیا ہے ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیموتھراپی جاری ہے میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا سکون اور یقین دہانی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے، آپ لوگوں کی محبت ،تعاون اور دعائیں میرے لیے بہت ہی قیمتی ہیں۔

مزید پڑھیں  امریکاپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا میتھیو ملر

مزید پڑھیں: ’’لوگوں نے مجھے جنازوں پر بلانا چھوڑ دیا‘‘نعیم بخاری  چیف  جسٹس کے سامنے بول پڑے

مزید پڑھیں  زلزلے کے جھٹکے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ ہسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی، تب سے ان کی طبی حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں سوشل میڈیا پرمسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں  موسمیاتی تبدیلیاں شجرکاری کیلئے عام تعطیل کا اعلان



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply