روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں  سعودی حکومت کا رواں سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجازت نہ دینے پر غور

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں  ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل

ابتدا میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کا  حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں  کس کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا؟ طاہر اشرفی کی تمام مسلمانوں کو مبارکباد

Similar Posts

Leave a Reply