24newshd

تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی کا اعلان

[ad_1]

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر  کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی،متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،جس کے بعد محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  سردی کی لہر سعودی عرب میں برفباری کا امکان

 محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں  مارچ کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان 

اماراتی حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو  غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں  ابوظبی: شدید بارشیں سیلابی صورتحال, تمام پارکس بند

یہ بھی پڑھیں: این اے 67 اور پی پی 38 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کس جماعت کے امیدوار کامیاب قرار، ووٹرز کیلئے اہم خبر



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply