24newshd

ترک مچھیروں نے 71 کلو وزنی مچھلی شکار کرلی

[ad_1]

(ویب ڈیسک) ترکیہ میں ایک غیرمعمولی حجم کی مچھلی کے شکار نے اس کے شکاریوں کو دنیا میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل شکار کی گئی مچھلی کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ اس مچھلی کو دو ترک مچھیروں نے مشترکہ طور پر شکار کیا۔ اس کا وزن 71 کلو گرام اور لمبائی دو میٹر ہے۔

مزید پڑھیں  ایران خطےمیں دہشت گردی کا اسپانسر ہے پاک ایران کشیدگی پر امریکا کا ردعمل

سوشل میڈیا پر اس مچھلی کے ساتھ ساتھ اس کے شکاری بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 41 سالہ مرات پیلات اور اس کے ساتھی 33 سالہ تونے زلکے یونان کی سرحد پر واقع ریاست درنہ میں واقع جھیل میں اس وقت مچھلی پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جب وہ جمعے کی دوپہر اپنے پسندیدہ مشغلے کی مشق کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں  ترکیہ کے پہلے لڑاکا جنگی طیارے ’قان‘ کی کامیاب پرواز

یہ بھی پڑھیے: بانی فیس بک نے گائیں پالناشروع کردیں،خوراک کیاہو گی؟بڑادعویٰ سامنے آ گیا

ان کا کہنا ہے کہ مچھلی کو دیکھ کر وہ خود بھی حیرت زدہ رہ گئے تھے مگر انہوں نے اسے شکار کر لیا۔ دونوں ترک شہریوں نے مچھلی کو اپنی رہائش گاہ پر پہنچایا، جہاں اسے علاقے کے مکینوں کے سامنے دکھایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے مچھلی کو دیکھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ماہی گیر نے کہا کہ اس نے اپنی مچھلی 150 ترک لیرا فی کلوگرام یا تقریباً پانچ امریکی ڈالر فی کلو میں فروخت کی۔ اس طرح پوری مچھلی کی قیمت 355 ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں  سات برس کی دوری کے بعد سوڈان کا ایران سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply