24newshd

بھارت:سفاک دل بیٹےنےپیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا

[ad_1]

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سفاک دل بیٹے نے اپنی ہی ماں کا بے دردی سے قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں ڈال کر  پھینک دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے  ضلع حصار میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں سے 5 ہزار بھارتی روپے مانگے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ماں نے بیٹے کو 5 ہزار روپے دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی بھی ہوئی اور معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ بیٹے نے ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو چھپانے کیلئے اسے سوٹ کیس میں ڈال دیا, پولیس کے مطابق بیٹے نے سوٹ کیس لیا اور ٹرین میں بیٹھ کر دوسری ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سنگم میں پھینک دیا۔

مزید پڑھیں  ڈمپل کوئن اور کنگ خان پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے متاثر

پولیس نے بتایا کہ معمول کے مطابق دوران گشت پولیس نے ایک سوٹ کیس کو پایا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایک خاتون کی لاش موجود تھی۔

مزید پڑھیں  غزہ میں نسل کشی عالمی عدالت میں مقدمہ جنوبی افریقہ کے مقابلے میں اسرائیل کے دلائل

 پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا اور موت کی وجہ جاننے کے بعد کارروائی کی گئی اور حصار کی پولیس کو آگاہ کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے خاتون کے شوہر اور بیٹی کو بھی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت بیٹا جاں بحق

مزید پڑھیں  این آر اے کے سربراہ وین لا پیے مستعفی ہوگئے

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کی شناخت پرتیما دیوی کے نام سے ہوئی جو کاٹن کی فیکٹری میں کام کرتی تھی جبکہ بیٹے کی شناخت ہمانشو کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21 سال ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہمانشو  کیخلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتارکرلیا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply