24newshd

بنگلا دیش میں کل انتخابات حسینہ واجد کا پانچویں بار وزیر اعظم بننے کا امکان

[ad_1]

(ویب ڈیسک ) ہمسائیہ ملک بنگلا  دیش میں کل عام انتخابات ہونگے جبکہ حسینہ واجد پانچویں بار وزیر اعظم بننے کیلئے پر اُمید  ہیں ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں کل اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ہے،اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے،دوسری جانب الیکشن سے 2 روز پہلے مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی بوگیاں جل گئیں،پولیس نے واقعے کا ذمے دار اپوزیشن کو قرار دیا تاہم اپوزیشن نے تمام تر الزامات مسترد کردیے۔

مزید پڑھیں  سب جانتا ہوں ۔۔۔!!!کیا اپوزیشن سینیٹرز نے جان بوجھ کر غلط مہر لگائی ؟ بلاول بھٹو زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

  میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے بنگلادیش بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے،اپوزیشن غیر جانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، اب تک بنگلادیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ ہزاروں روپوش ہیں،ادھر عالمی برادری نے ملک میں متنازع انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔

مزید پڑھیں  حج کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان المبارک میں ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ کیساتھ اختلاف کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے ، چیف جسٹس

مزید پڑھیں  اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بارود کی بارش2 روز میں تین سو شہیدسینکڑوں زخمی



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply