برطانوی ملکہ کے ہار میں جڑا ’لاہوری ہیرا‘ پاکستان میں محفوظ ہوتا ؟ اشنا شاہ

برطانوی ملکہ کے ہار میں جڑا ’لاہوری ہیرا‘ پاکستان میں محفوظ ہوتا ؟ اشنا شاہ

 کراچی: اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ سامراج کی جانب سے ’چرائئ‘ گئی قیمتی اشیا ان کے پاس زیادہ محفوظ ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں برطانوی ملکہ کمیلا کے ہار کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ملکہ کے ہار میں جڑا ’ لاہوری ہیرا‘ پاکستان میں ہوتا تو کیا محفوظ رہتا؟

مزید پڑھیں  Nushrratt Bharuccha

اشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی یہ کہنا مشکل ہے کہ سامراج کی جانب سے برصغیر سے ’چرائے‘ گئے زیورات اور قیمتی اشیا اس خطے خصوصا پاکستان میں ہوتے تو سرکاری تحویل یا کسی میوزیم  میں ہوتے تو محفوظ رہتے۔

مزید پڑھیں  ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا کے کپڑوں کو مذہبی رنگ دینے پر بحث: ’زعفرانی رنگ کسی کی ذاتی ملکیت ہے کیا؟‘

اداکارہ نے کہا کہ اپنے ورثے کو شاہانہ انداز میں ٹی وی پر دیکھنے کے بعد ہمیں سامراج پر تنقید کرنے اور انگلیاں اٹھانے کا ایک اور موقع مل گیا۔ ’لاہوری ہیرا‘ برطانوی ملکہ کے ہار کے بجائے پاکستان میں ہوتا تو شاید اتنا محفوظ نہ ہوتا جتنا بیرون ملک ہے۔

مزید پڑھیں  سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان اپنے والد کی دوسری بیوی ” کرینہ کپور “ کو کیا کہہ کر پکارتی ہیں ؟ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے

Similar Posts

Leave a Reply