|

اہم سنگ میل: داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کیلئے دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا

کوہستان: خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہستان میں داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے مقام پر دریائے سندھ کا رخ کامیابی کے ساتھ موڑ دیا گیا۔

ڈیم کی تعمیر کیلئے دریائے سندھ کا رخ موڑنے کیلئے یہ پہلی ٹنل ہے اور داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے سے 2026 میں بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔

اس موقع پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور کنسلنٹ موجود تھے اور پروجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز اور ورکروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

یہ تعمیری سرگرمیاں ڈیم کی ابتدائی شکل دینے کیلئے ہیں اور جلد ان کی تکمیل کے بعد داسو ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں  کابل گوردوارے میں قتل عام کرنے والا بھارتی شہری تھا، انڈین اخبار کا انکشاف

واپڈا کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل ریٹائر سجاد غنی نے پروجیکٹ منیجمنٹ کو ایک بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں  پیوٹن نے صدارتی انتخاب جیت لیا پانچویں بار روس کے صدرمنتخب  

4320 میگا واٹ پر مشتمل داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  پی ٹی آئی فنڈنگ: جعلی اکاؤنٹس سے صدر مملکت و دیگر کو لاکھوں روپے منتقلی کا انکشاف

 

Similar Posts

Leave a Reply