|

اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن ان حلقوں میں بھی ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔

مزید پڑھیں  بس بہت ہوا ، اب عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کا بجلی کی قیمت مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ،قوم کے لیے بڑی خوشخبری

انہوں نے کہا کہ اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائےگی،  قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے، اگرعمران خان کا کورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں  جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطہ کرتے ہیں، اسد عمر

علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزارش ہے عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے، حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  کیا راہیں جدا ہوگئیں،چوہدری نثار کی اجلاس سے غیرحاضری پر چہ میگوئیاں

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، کسی کو نا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جاسکتی، ہم نے بھی سات سال جیل گزاری، آج ہم آپ کے سامنے ہیں، جیل ہمارا سسرال ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply