|

اسٹار فش کی شکل والے دنیا کے سب سے بڑے ائر پورٹ کی تعمیر مکمل

چین میں بنائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے اور اسٹار فش کی شکل ہونے کے باعث انوکھا کہلائے جانے والے ائر پورٹ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
چین کے دارالحکومت میں بنائے جانے والے بیجنگ ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا باضابطہ افتتاح رواں سال 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔
یہ ائر پورٹ برطانوی آرکیٹیکٹ زاہا حدید نے ڈیزائن کیا ہے جو 28 شہروں سے منسلک ہے جہاں مسافر 3 گھنٹے میں ہائی اسپیڈ ریل کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔
اسٹار فش کی شکل کا یہ ائر پورٹ یکم اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کے 70 برس مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ ہے۔
چین کی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق 10 ائر پورٹ کا رقبہ لاکھ مربع میٹر سے زائد ہے۔
ایک اندازے کے مطابق یہ ائرپورٹ چینی کی معیشت کو بڑھانے اور اس مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز:حکومت کے برے دن شروع ۔۔۔!!! نیب کا تین اہم وزراء کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

Similar Posts

Leave a Reply