24newshd

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری مزید 67 فلسطینی شہید

[ad_1]

(24 نیوز)جنگی جنون میں پاگل اسرائیل باز نہ آیا،رمضان المبارک کے احترام کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے معصوم لوگوں پر چڑھ دوڑا۔تباہ شدہ غزہ میں بمباری، تازہ حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید اور  106 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے ماہ رمضان میں بھی جاری ہیں، شمالی غزہ، خان یونس اور رفح میں بمباری سے مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت سمیت 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت سے مزید دو بچے دم توڑ گئے، جس کے بعد غذائی قلت سے شہید بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔قابض اسرائیلی فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

مزید پڑھیں  عارضی جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم اسرائیل کے غزہ پر ایک بار پھر حملےشروع

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں  غزہ سے شروع ہونیوالا آگ اور خون کا کھیل پھیل گیاکیا نتائج نکلیں گے؟

ضرورپڑھیں:اسرائیل سے بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں:حماس

ادھر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے گئے جبکہ لبنان کی حدود میں آنے والے اسرائیلی ڈرون کا حملہ بھی ناکام بنایا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔

مزید پڑھیں  اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنماء پولیس چیف شہید

واضح رہے کہ7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر چکی  ہے جبکہ 72 ہزار 760 سے زائد زخمی ہوئے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply