24newshd

اسرائیل کے عام شہریوں پر تباہ کن حملے24 گھنٹوں میں مزید 200فلسطینی شہید

[ad_1]

(24 نیوز)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، چوبیس گھنٹے میں مزید دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وسطی غزہ کا علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دے دی ، وسطی غزہ کے نصائرت کیمپ پر حملے سے 18 فلسطینی، جبالیہ کیمپ میں مکان پربم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں کی تعداد اکیس ہزار تک پہنچ گئی ،شہدا میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے 10 طبی عملےکے ارکان اور 101 صحافی شہید ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ سول ڈیفنس کے 35 اہلکار جاں بحق افراد میں شامل ہیں، غزہ میں بمباری سے جاں بحق اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی تعداد بھی 136 تک جا پہنچی ہے،اسرائیلی بمباری سے غزہ میں موجود پانچ اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے،حماس کی غزہ میں جوابی کارروائی کے دوران مزید 13 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اب تک مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی۔

مزید پڑھیں  چین کے وزیر خارجہ رواں ہفتے نیویارک کا دورہ کریں گے

اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے: امریکی اخبار کا انکشاف

مزید پڑھیں  اسرائیل کے غزہ پر حملے سینکڑوں مقامات پر بمباری مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

دوسری جانب واشگنٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے گئے جبکہ شمالی غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد شام کے شہر حلب میں تین سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے دوگنی ہیں۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتلِ عام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں صرف امریکا روک سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے، جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرے گا، دہشت بڑھتی جائے گی۔ وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہار نہیں مانیں گے۔

مزید پڑھیں  عامرخان کا نیا روپ

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی اجازت دینے پر زور دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply